ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں پی یو سی بورڈ نے جاری کیا سال دوم کے امتحانات کا فائنل ٹائم ٹیبل

کرناٹک میں پی یو سی بورڈ نے جاری کیا سال دوم کے امتحانات کا فائنل ٹائم ٹیبل

Wed, 19 Dec 2018 23:12:12    S.O. News Service

بنگلورو 19؍دسمبر (ایس او نیوز) پری یونیورسٹی تعلیمی محکمے کی جانب سے پی یو سی سال دوم کے امتحانات کا قطعی ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق یکم مارچ 2019کو امتحانات شروع ہونگے اور 18مارچ کو آخری پرچے کے لئے امتحان ہوگا۔معلوم ہوا ہے کہ جو عبوری ٹائم ٹیبل پہلے جاری کیا گیا تھا اس پر ملنے والے اعتراضات کو سامنے رکھ کر ترمیم کرنے کے بعد قطعی ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔ہر پرچے کے لئے امتحان کا وقت صبح 10.15بجے سے دوپہر 1.30بجے تک ہوگا۔

ٹائم ٹیبل کی تفصیلات: یکم مارچ : اکنامکس، فزیکس، 2مارچ : انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ کیئر ، 5مارچ: عربک، 6مارچ: فلسفہ، ارضیات اور ہوم سائنس ، 7مارچ : اکاؤنٹینسی، میاتھس، 8مارچ: اردو ، سنسکرت، 9مارچ: پولیٹکل سائنس، اسٹیٹی اسٹکس، 12مارچ : سوشیالوجی، کیمسٹری، 13مارچ: جیوگرافی، 13مارچ : سائیکولوجی، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس، 14مارچ: ہسٹری، بایولوجی، بیسک میاتھس، 15مارچ: ہندی، 16مارچ: کنڑا، 18مارچ: انگلش


Share: